واحد ٹی ٹونٹی، کپتان شاہد آفریدی اور کھلاڑی آج بنگلہ دیش روانہ ہوں گے

اتوار 19 اپریل 2015 14:36

واحد ٹی ٹونٹی، کپتان شاہد آفریدی اور کھلاڑی آج بنگلہ دیش روانہ ہوں ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اپریل ۔2015ء ) بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے کپتان شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی آج روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں تین روزہ پریکٹس کے بعد ٹی 20 سکواڈ میں شامل شاہد آفریدی،سہیل تنویر،احمد شہزاد اور مختیار احمد آج براستہ ہانگ کانگ ڈھاکہ پہنچیں گے ۔ بنگلہ دیش پہنچنے کے لئے قومی کرکٹرز کو تین گھنٹے کا سفر اب نو گھنٹوں میں طے کرنا ہے ۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ چوبیس اپریل کو شیڈول ہے ۔ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرکٹرز اکیس اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :