قطرکیساتھ ایل این جی خریداری کا دوسرا معاہدہ طے پا گیا  پاکستان نے معاہدے پر دستخط کر دیئے

قطرگیس کمپنی آئندہ چند روز میں معاہدے پر دستخط کردیگی  وزارت پٹرولیم ذرائع

اتوار 19 اپریل 2015 16:10

قطرکیساتھ ایل این جی خریداری کا دوسرا معاہدہ طے پا گیا  پاکستان نے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) قطرکے ساتھ ایل این جی خریداری کا دوسرا معاہدہ طے پا گیا بین الحکومتی معاہدے پرپاکستان نے دستخط کردئیے نجی ٹی وی نے وزارت پٹرولیم کے حوالے سے بتایا کہ قطرگیس کمپنی آئندہ چند روز میں معاہدے پر دستخط کردیگی۔

(جاری ہے)

قطرکے ساتھ ایل این جی دس سالہ بین الحکومتی معاہدہ کیا گیا دس سال بعد مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق معاہدے پرنظرثانی ہوگی۔

پاکستان قطر سے آئندہ دس سال میں بیس ارب ڈالر مالیت کی گیس خریدے گا۔ خام تیل کی قیمت کے مطابق ایل این جی قیمت میں اتاڑچڑھاوٴ ہوگا۔ موجودہ خام تیل کی قیمت سات ڈالرفی ایم ایم بی ٹی ہوگی،پہلے معاہدے کے تحت پی ایس اونجی شعبے کیلئے اسپاٹ خریداری کرے گا۔اسپاٹ خریداری معاہدے کے تحت درآمد کیا گیا ایل این جی کا پہلا کارگو چھبیس مارچ کوکراچی پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :