Live Updates

یمن کے مسئلے پر پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے ، دوسروں کی جنگ میں نہیں کودنا چاہیے ، جنگ کی بجائے معاشی مفاد پر مبنی خارجہ پالیسی ہونی چاہیے ، ہم وفاق میں آکر خارجہ پالیسی درست کریں گے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 اپریل 2015 17:16

یمن کے مسئلے پر پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے ، دوسروں کی جنگ میں نہیں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے پر پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے ، دوسروں کی جنگ میں نہیں کودنا چاہیے ، جنگ کی بجائے معاشی مفاد پر مبنی خارجہ پالیسی ہونی چاہیے ، ہم وفاق میں آکر خارجہ پالیسی درست کریں گے ۔ وہ اتوار کو تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان کے گھر پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس لئے نہیں بنا کہ ملک میں غربت ، جہالت ہو اور ہم دوسروں کی جنگیں لڑتے پھریں ۔ پاکستان بدل چکا ہے ، تمام ملکوں سے برابری کے تعلقات ہونے چاہئیں ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم وفاق میں آکر خارجہ پالیسی صحیح کریں گے جنگ کی بجائے معاشی مفاد پر مبنی خارجہ پالیسی بنائیں گے ۔ یمن کے مسئلے پر پاکستان کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات