Live Updates

پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی‘ پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی 14 اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا

اتوار 19 اپریل 2015 17:48

پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی‘ پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم کے بعد پاکستان مسلم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2015ء) کراچی میں سیاسی گہما گہمی عروج پرپہنچ گئی ہے‘ پی ٹی آئی جماعت اسلامی‘ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی 14 اگست کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کے روز وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک عمران خان کراچی جانے سے ڈرتے تھے آج وہ کراچی میں جلسے کر رہے ہیں۔

عمران خان آج کراچی میں جلسہ اور انتخابی مہم چلا رہے ہیں اس کا کریڈیٹ وزیر اعظم نواز شریف کے سر ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق آپریشن شروع کر کے کراچی کا امن بحال کیا۔ جس کے بعد آج لوگ کھلے عام بلاخوٰ کراچی کی گلیوں میں چوراہوں میں گھوم رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری حکومت نے اپنے ہر دور میں کراچی کے امن کی بحالی کے لئے کردار ادا کیا اور آج بھی کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔

کراچی آپریشن کی وجہ سے اپنا امیدوار ضمنی الیکشن میں کھڑا نہیں کیا۔ ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کر کے نواز شریف نے کراچی میں غیر جانبداری کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 14 اگست کو کراچی میں سرگرمیوں کا آغاز کرے گی اور ایک بڑا جلسہ کرے گی آئندہ تین ماہ میں مسلم لیگ ن کراچی میں بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بن چکا ہے اور جس پر دھاندلی ثابت ہو اس کو بغیر کسی حجت کے مستعفی ہو جانا چاہئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات