اعلیٰ تعلیم کیلئے 20 ماہ میں909پاکستانی طالب علم بیرون ملک بھجوائے گئے ‘وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی رپورٹ

اتوار 19 اپریل 2015 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے گزشتہ 20 ماہ کے دوران 909پاکستانی طالب علم بیرون ملک بھجوائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ایک رپورٹ کے مطابق جون 2013سے لے کر اب تک 909پاکستانی طالب علم سکالر شپس پر غیر ملکی یونیورسٹیوں میں بھجوائے گئے ہیں جن میں امریکہ میں 233، برطانیہ میں 152، جرمنی میں 107،ساؤتھ کوریا میں 85،ترکی میں 58، آسٹریلیا میں 32،آسٹریا میں 34،چائنہ میں 34، کینیڈا میں 27 طالبعلموں سمیت اٹلی، جاپان، ہالینڈ، ناروے ،سنگاپور ، سپین، تھائی لینڈ، سویڈن، برازیل و دیگر غیر ملکی یونیورسٹیوں میں ان طالبعلموں کو سکالرشپس پر بھجوایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :