پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے،چینی صدر

منگل 21 اپریل 2015 10:51

پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے،چینی صدر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2015ء) چینی صدرشی چن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے،چین پاکستان کو اپنا آئرن برادر سمجھتا ہے۔پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے میں اورمیراوفد متاثر ہوا، شکرگزار ہوں ،چین پاکستان کےعوام کےلیے نیک خواہشات رکھتا ہے،پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دینے پر آپ کا مشکور ہوں،میں پاکستان آنے کی دعوت پر شکرگزار ہوں ،مجھے پاکستانی پارلیمنٹ میں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،پاکستانی عوام کےلیے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں،پاکستان وہ پہلا ملک ہے میں نے جس کا اس سال دورہ کیا۔

چینی صدر کی پارلیمنٹ آمد پراراکین پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکر ان کا زبردست خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔چینی خاتون اول اور وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بھی پارلیمنٹ ہائوس میں موجود تھیں۔چینی صدر نے قومی اسمبلی میں شمسی توانائی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا،منصوبے کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی شمسی توانائی پر منتقل کی جائے گی۔

اس قبل چینی صدر نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرقومی اسمبلی سےملاقات باعث مسرت ہے،پاکستان اور چین کی دوستی ہرآزمائش پر پوری اتری ہےصدر شی چن پنگ نے کہا کہ ہماری نسل پر لازم ہے کہ پاکستان سے دوستی کو مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی نسلوں پر مشتمل ہے،اپنے دورہ پاکستان کے مثبت نتائج سے مطمئن ہوں۔چینی صدر کی اہلیہ سے خواتین اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :