وزیراعظم کل سعودی عرب اور صدر ممنون ترکی جائیں گے

منگل 21 اپریل 2015 12:57

وزیراعظم کل سعودی عرب اور صدر ممنون ترکی جائیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف ( بدھ کو) سعودی عرب جبکہ صدر مملکت ممنون حسین ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آ ج بدھ کو سعودی عرب کے اہم دورے پر جائیں گے جس میں وہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔دریں اثنا صدر مملکت ممنون حسین بھی کل ترکی کا دورہ کریں گے، رپورٹ کے مطابق صدر ممنون حسین دورے کے دوران ترکی کے صدر اور وزیراعظم سے دوطرفہ تعلقات اور خاص کر یمن کے موجودہ بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :