پاکستانی کشتی بھارتی تحویل میں، آ ٹھ ملاح اسمگلرز قرار دیکر گرفتار کرلیے
منگل 21 اپریل 2015 12:57
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) بھارت نے پاکستانی کشتی تحویل میں لے کر آٹھ پاکستانیوں کو اسمگلرز قرار دیکر حراست میں لے لیا،پوربندر کے ساحل سے کشتی سے250اور140کلوگرام ہیروئن کی برآمدگی کے متضاد دعوے سامنے کردئیے۔بھارتی نشریاتی ادارے ”زی نیوز“ کے مطابق بھارتی بحریہ نے کوسٹ گارڈ کے ہمراہ جاکھو اور پوربندر کے درمیان تین کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، کشتیوں کو مشتبہ اسمگلنگ کے الزام میں تحویل میں لیا، تفتیش کے بعد دو کشتیوں کو چھوڑ دیا گیا۔
جب کہ تیسری کشتی جو کہ پاکستانی ہے اس پر الزام دھرا گیا کہ اس میں آٹھ پاکستانی اسمگلر سوار ہیں۔ آپریشن کے دوران بھارتی سیکورٹی حکام نے ایک کروڑ کی250کلوگرام ہیروئن اور دو سیٹلائیٹ فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔(جاری ہے)
بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک مشترکہ آ?پریشن میں ایک مشتبہ کشتی کو تحویل میں لیا ہے جس سے مبینہ طور 140کلوگرام ہیروئن کی برآمد کی گئی ہے۔
آٹھ ملاحوں کو حراست میں لے لیا گیا اور ان سے سیٹلائیٹ فون برآمد کیے گئے۔شمال مغربی حصے کے کوسٹ گارڈ کمانڈر کلدیپ سنگھ نے کہا کہ پوربندر ساحل کے قریب کشتی کو گھیرے میں لیا گیا تاہم آپریشن جاری ہے ،ابھی ملاحوں کی تصدیق کی جارہی ہے۔بھارتی نیوی حکام نے دو کشتیوں”فاطمہ اور فظہ“ کو اپنی تحویل لینے کا دعویٰ کیا۔ صرف فظہ نامی کشتی سے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ فاطمہ نامی کشتی کے سیلرز کی تصدیق کی جارہی ہے۔دعویٰ کیا گیا کہ 280کروڑ کا غیر قانونی سامان اسمگل کیا جارہا تھا۔بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ نے پوربندر کے ساحل پر ایک پاکستانی کشتی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ کشتی کی کچھ دنوں سے نگرانی کی جا رہی تھی،اس آپریشن میں دو بحری ،ایک کوسٹ گارڈ کے جہاز اور بحریہ کی نگرانی کے ہوائی جہاز ڈورنیر شامل ہیں،تحویل میں لی گئی کشتی کو پوربندر کی طرف لے جایا گیا ہے جس کے صبح تک پوربندر پہنچنے کا امکان ہے۔یہ واقعہ کچھ ماہ بعد اس ڈرامے کے بعد پھر رچایا گیا ہے جس میں ایک پاکستانی کشتی کو دھماکاخیز مواد لے جانے کے شبہ میں بھارتی کوسٹ گارڈز کی طرف سے روکا گیا اور مبینہ آگ لگنے اور چار اراکین کے عملہ کے ہمراہ ڈوب جانے کا کہا گیاوہ واقعہ 31 دسمبر، 2014 ء کی درمیانی شب کوپوربندر کے ساحل سے دور کچھ 365 کلومیٹر پر ہوا۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.