صرف 8.7 فیصد بالغ پاکستانی بنک اکاؤنٹس رکھتے ہیں

منگل 21 اپریل 2015 14:49

صرف 8.7 فیصد بالغ پاکستانی بنک اکاؤنٹس رکھتے ہیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) صرف 8.7 فی صد بالغ پاکستان کی بنک اکاؤنٹس رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بنک نے اپنے تازہ اعداد شمار میں کہا ہے کہ کسی بنک یا دیگر مالیاتی ادارے میں بن بنک اکاؤنٹ رکھتے والے صرف 8.4 فیصد بالغ لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ 2012ء میں یہ تعداد 10.3 فیصد کے لگ بھگ تھی۔ پاکستان جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اوسط انکم گروپ میں نچلی سطح پر ہے۔ ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ صرف 2.9 فیصد بالغ پاکستانیوں کے پاس ڈیبٹ کارڈز ہیں۔ جبکہ صرف 5.8 فیصد موبائیل اکاؤنٹ رکھتے ہیں۔ صرف 3.3 فیصد پاکستانی بالغ افراد نے گزشتہ سال مالیاتی اداروں میں بحث کی۔