داتا دربار جیب تراش ‘ نوسر بازوں اور لاوارث افراد کا راج ‘زائرین ‘ مسافر اور راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا

منگل 21 اپریل 2015 15:21

داتا دربار جیب تراش ‘ نوسر بازوں اور لاوارث افراد کا راج ‘زائرین ‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) داتا دربار پر نشیئوں‘ جیب تراش ‘ نوسر بازوں اور لاوارث افراد کا مکمل راج قائم ہونے سے زائرین ‘ مسافر اور راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر زائرین اور مسافروں کی درجنوں کے حساب سے جیب تراشی ہوتی ہے۔ ساہیوال سے آئے محمد اشرف اور اسکی فیملی نے بتایا کہ جیب تراش کو رنگے ہاتھوں پکڑا‘ دربار انتظامیہ نے پولیس چوکی کے حوالے کیا جنہوں نے مجھے500روپے دیکر جیب تراش کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا جبکہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے جیب تراش کئی بار پولیس اور دربار اہلکاروں کی جیبیں بھی صاف کر جاتے ہیں لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

انکے علاوہ داتا دربار کے مین گیٹ کے سامنے میٹروپل کے نیچے جرائم پیشہ اور لاوارث افراد نے اپنا قبضہ قائم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جو نوسر بازوں سے زائرین اور راہگیروں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کررہے ہیں۔ رنگے ہاتھوں پکڑنے پر ان کے حامی صلح صفائی کرادیتے ہیں۔ اگر معاملہ تھانے تک چلا جائے تو پولیس ان افراد پر مہربان ہوجاتی ہے اور شکایت کندہ پر دباؤ ڈال کر معاملہ رفع دفع کردیا جاتا ہے۔

گزشتہ روز75 سالہ راہگیر عبدالرزاق نامی شخص کو اسکے موبائل اور پیسوں سے ‘17سالہ نامعلوم نوجوان نے محروم کردیا۔ بعد ازاں اس نوجوان کو پکڑ کر پولیس چوکی دربار کے حوالے کیا لیکن متعلقہ محرر نے کہا یہ ہماری ذمہ داری نہیں اسے تھانہ لوئر مال لے جائیں جہاں اسکی پشت پناہی کرنے والے افراد اے ایس آئی سے صرف ایک ہزار دیکر چھڑوا کر لے گئے۔ میٹرو پل کے نیچے براجمان لاوارث افراد سکیورٹٰ سمیت جرائم میں اضافہ کا سبب ہیں۔ انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کیلئے سوالیہ نشان بھی۔

متعلقہ عنوان :