این اے 246ضمنی الیکشن ، 4الاکھ بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ڈی آر اوز کو منتقل

منگل 21 اپریل 2015 18:11

این اے 246ضمنی الیکشن ، 4الاکھ بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ڈی آر اوز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن کیلئے چھاپے گئے 4لاکھ بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو منتقل کر دیئے ہیں جو 22 اپریل کو پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کئے جائیں گے ۔ 23اپریل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کیلیے 213 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 246کے ضمنی انتخابات کیلیے ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی ا جازت ہوگی ۔ ووٹ کا خفیہ رکھنا ووٹر کا حق ہے ، ووٹر کے موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں لے جانے پر پابندی ہوگی۔ پریزائیڈنگ افسر سب سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچیں گے ، پریزائیڈنگ افسر کو موبائل فون کے استعمال کی اجازت ہوگی ۔

(جاری ہے)

پولنگ اسٹاف کو ضلعی انتظامیہ آمدورفت کیلیے ٹرانسپورٹ فراہم کریگی ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ اسٹاف تمام امیدواروں کیساتھ یکساں سلوک کرے ۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ الیکشن کے دوران رکاوٹ ڈالنے والے کسی بھی شخص کیخلاف ریٹرننگ افسر اور پرائذئیڈنگ افسر کاررروائی کرسکتے ہیں ۔ووٹرز زائد المعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈال سکیں گے ۔

پولنگ کے روز حلقے میں وفاقی و صوبائی ملازمین کیلیے عام تعطیل ہوگی ، پولنگ کے روز حلقہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہوگا ۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے این اے 246میں ضمنی انتخابات سے متعلق شکایات کیلیے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر احمد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سید شہزاد بشیر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ یا ووٹ ڈالنے میں مشکلات اور انتخابی فہرستوں سمیت کسی بھی قسم کی متعلقہ شکایت کیلیے عوام 92067390 051-پر رابطہ کریں یا فیکس نمبر 920300 پر بھی تحریری شکایت کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :