چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی ٗپرویز خٹک

اربوں ڈالر کے معاہدوں سے ملک میں ترقی آئے گی ٗ وزیر اعلیٰ خیبر پختوا خو اکی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 18:44

چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان چینی قیادت کا بہت احترام کرتا ہے، چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر اپنے ردعمل میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے ترقی و خوشحالی آئے گی، اربوں ڈالر کے معاہدوں سے ملک میں ترقی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :