پاکستان نے رواں سال 164مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں ، ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 3افراد ہلاک ہوئے

وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو کا لوک سبھا میں تحریری بیان

منگل 21 اپریل 2015 19:20

پاکستان نے رواں سال 164مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں ، ایک سیکیورٹی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) بھارت نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سرحد پر 164مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں اس دوران ایک سیکورٹی اہلکار اور 2شہری ہلاک ہوگئے جبکہ بی ایس ایف نے 16 دراندازوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے لوک سبھا کو تحریری بیان میں بتایا کہ رواں سال پاک بھارت سرحد پر 164 مرتبہ سیزفائر کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔جموں میں انٹرنیشنل بارڈ پر 164 سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جس میں ایک سیکورٹی اہلکار اور 2 شہری ہلاک ہوئے ۔اسی عرصے کے دوران بی ایس ایف نے جموں وکشمیر ،پنجاب ،راجستھان اور گجرات سے 16 دراندازوں کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :