باجوڑایجنسی میں انٹرایجنسی فٹ بال شروع ہوگئی ، 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

منگل 21 اپریل 2015 20:55

باجوڑایجنسی میں انٹرایجنسی فٹ بال شروع ہوگئی ، 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) باجوڑایجنسی میں انٹرایجنسی فٹ بال شروع ہوگئی مجموعی طورپر 16بہترین ٹیمیں شرکت کررہی ہے ۔موسم بہار کے دوران کھیلوں کی لطف ذیادہ ہوتی ہے حکومت ائندہ مالی سال میں بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس منصوبے بنائیں گے ۔ اس سلسلے میں پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ محمد یحییٰ اخونزادہ نے ہدایات جاری کردی ہے ۔

کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں کے مشکل دور ختم ہونے والے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار ایجنسی سپورٹس منیجر باجوڑفضل اکبر خلجی نے فٹ بال ٹورنامنٹ کے موقع پر کھلاڑیوں اور فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تحصیل کی سطح پر بھی کھیلوں کا انعقاد ممکن بنادیاہے ۔ تحصیل اتمانخیل میں والی بال اور تحصیل ماموند فٹ بال کا ٹورنامنٹ منعقد کیاجبکہ تحصیل سلارزئی میں تلی ڈیم کے قریب کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کیاہے اور اعلان کے مطابق انشاء اﷲ نواگئی میں شہید روح اﷲ کے نام سے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اگلے ہفتہ شروع کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ بعض گیمز تو پہلی بار منعقد ہوئے جن میں اتھلیٹکس ، ہاکی قابل ذکر ہیں جبکہ اپریل کے آخر میں باسکٹ بال کا بھی انعقاد کریں گے جس سے سپورٹس کلینڈر 2014-15؁ء مکمل ہوجائیگی ۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں باجوڑ گلونہ نے پینلٹی شوٹ کے ذریعے مسلم سٹار کو 4کے مقابلے میں 5گول سے ہرادیا ۔ مقرر ہ وقت تک مقابلہ 2,2گول سے برابر تھا جس کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ کے ذریعے میچ کا فیصلہ ہوا۔ یادرہے کہ ٹورنامنٹ محکمہ کھیل وثقافت باجوڑ کے زیر انتظام باجوڑ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ذریعے انعقاد کیا ہے ۔ اس موقع پر فٹ بال کے صدر عبدالحکیم ، جنرل سیکرٹری یعقوب کاکا اورکثیر تعداد میں تماشائی بھی موجودتھے۔