سکھر، سندھ کے آبادگاروں کو باردانہ نہ ملنے کے خلاف سندھ ہاری کمیٹی کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

منگل 21 اپریل 2015 21:36

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) سندھ کے آبادگاروں کو باردانہ نہ ملنے کے خلاف سندھ ہاری کمیٹی کے کامریڈ احمد نواز انقلابی نے اپنے ساتھی کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی سندھ کے آبادگاروں کیساتھ زیادتیاں حد سے بڑھ گئی ہے پہلے چاؤل اور گنے کی فصلوں کو تباہ کیا گیا اب گندم کا باردانہ اپنے من پسند افراد کو دیکر سندھ کے آبادگاروں کا معاشی قتل کرنے پر تلی ہوئی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ملک بھر کے آبادگار حکومت کو 70فیصد بچت دیتے ہیں لیکن انکے بچے بھوک افلاس کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں سندھ حکومت نے سندھ کے آبادگاروں کی فلاح و بہبود سمیت انکے بچوں کو نا تو صحت کی سہولیات فراہم کی اور نہ ہی تعلیم آبادگار انصاف حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے سندھ کے آبادگاروں کیساتھ زیادتی بند کی جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :