بھارت میں ایک اور کرکٹرسر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا

منگل 21 اپریل 2015 23:06

بھارت میں ایک اور کرکٹرسر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا

کلکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اپریل ۔2015ء ) بھارتی کرکٹرز کے لیے گزشتہ 5 دن خوف ناک خواب کی طرح ثابت ہوئے ہیں اور میدان میں ایک کرکٹر انکیت کشری کی موت کے بعد اب دوسرے کرکٹر راہول گھوش فیلڈنگ کے دوران سرپر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹر راہول غوش سیکنڈ ڈویژن لیگ میں اپنی ٹیم کلکتہ پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے وجے سپورٹس کے خلاف میچ کے د وران کور پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گرے جس سے ان کا سر زمین سے ٹکرایا اور اس کے نتیجے میں کرکٹر کے سر سے خون بہنا شروع ہوگیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کرکٹر کے سر کے بائیں جانب زخم آئے ہیں جب کہ ان کا سی ٹی سکین کر لیا گیا جس کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے سر میں خون جما ہوا ہے۔

نگھتنگال ہسپتال کے ڈاکٹرز نے راہول گھوش کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا ہے تاہم انہیں ایک ہفتے تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھارت میں ہی ایک میچ کے دوران سابق انڈر 19کرکٹر انکیت کیشری فیلڈنگ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے تین روز بعد ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :