رمضان پیکیج پر غور کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،ضروری اشیا پر 5 سے 10 روپے کی رعایت دی جائیگی

بدھ 22 اپریل 2015 12:14

رمضان پیکیج پر غور کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،ضروری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل2015ء).اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں رمضان پیکیج کے علاوہ ایل این جی کی قیمت اور تقسیم سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کیلئے رعایتی پیکیج منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا، جس کے تحت 13 ضروری اشیا پر 5 سے 10 روپے کی رعایت دی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ایل این جی کی قیمت ، تقسیم اور اس سے متعلق دیگر معاملات پر بھی غور کریگی۔ اجلاس میں خریف سیزن 2015کیلئے یوریا کی درآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی شارٹ ٹرم آئی پی پیزپالیسی میں ترمیم پر بھی غور کریگی۔