چین پاکستان میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کرنیوالے ممالک میں سرفہرست آگیا

بدھ 22 اپریل 2015 14:52

چین پاکستان میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کرنیوالے ممالک میں سرفہرست ..

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) چین پاکستان میں 17کروڑ 80لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کے ذریعے غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کرنیوالے ممالک میں سرفہرست آگیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران چین نے پاکستان میں 17کروڑ80لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس کے بعد چین پاکستان میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کرنیوالے ممالک میں سرفہرست آگیا ہے جبکہ چین کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان 46ارب ڈالر کے متعدد معاہدوں پربھی دستخط کئے گئے ہیں جس سے ملک میں سرمایہ کاری سمیت باہمی اقتصادی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کرنیوالے ممالک میں 17کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سے امریکہ دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات اور اٹلی بالترتیب تیسرے اورچوتھے نمبرپرہیں۔

متعلقہ عنوان :