ایف آئی اے نے گیٹ وے ایکسچینج اور کریڈٹ کارڈز کے پاسورڈکو ہیک کرنیوالے 6افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر کے 2ہزار سمیں اور دیگر سامان برآمد کر کے انکے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

بدھ 22 اپریل 2015 22:45

ایف آئی اے نے گیٹ وے ایکسچینج اور کریڈٹ کارڈز کے پاسورڈکو ہیک کرنیوالے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن 22اپریل۔2015ء) ایف آئی اے کرائم سیل نے شہر کے مختلف مقامات پر گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے اور شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے پاسورڈکو ہیک کرنے والے 6افراد پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 2ہزار سمیں اور دیگر سامان برآمد کر کے انکے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائم سیل آصف علی میاں کی زیر نگرانی ٹیم نے سمن آباد ، برکٹ مارکیٹ اور رائے ونڈ میں میں کارروائی کرتے ہوئے ادریس ضیاء نامی شخص جس نے مزید پانچ افراد کے ہمراہ اپنا ایک گروہ بنا رکھا تھا اور ان علاقوں میں وہ گیٹ وے ایکسچینج چلانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کے پاسورڈ کو ہیک کر کے ان سے فیس جمع کرواتے تھے اس گروہ کے قبضہ سے ہزاروں سمیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :