کنٹوٹمنٹ بورڈ کورنگی کی نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار محمد فاروق بلامقابلہ کامیاب

بدھ 22 اپریل 2015 22:52

کنٹوٹمنٹ بورڈ کورنگی کی نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار محمد فاروق ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی 22اپریل۔2015ء) کنوٹمنٹ بورڈ کورنگی کریک کی نشست I جماعت اسلامی کے اُمیدوار محمد فاروق نے بلامقابلہ جیت لی۔ اس سلسلے میں کورنگی بھٹائی کالونی میں ایک ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت امیر ضلع محمد اسلام، امیر زون سید آصف علی، گل شیر خان اور منصور فیروز نے کی۔ محمد فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدلیہ کی جانب سے ہماری کامیابی کا اعلان حق کی فتح ہے۔ ان شاء اﷲ دوسری نشست بھی جماعت اسلامی جیتے گی اور ہم علاقے میں ترقی اور خوشحالی لائے گے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :