بالی ووڈ کی پہلی تھری ڈی فلمABCD ٹو کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعرات 23 اپریل 2015 11:16

بالی ووڈ کی پہلی تھری ڈی فلمABCD ٹو کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) بالی ووڈ کی پہلی تھری ڈی ڈانس فلم اے بی سی ڈی اینی بڈی کین ڈانس کے سیکوئل اے بی سی ڈی ٹو کا پہلا دھواں دار ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس میں ورون دھون اور شردھا کپور ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے معروف کوریوگرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈانس فلم میں بھارت کے صفِ اول کے کوریو گرافر پربھودیوا کیساتھ یہ جوڑی مرکزی کردار میں نظر آئیگی۔ فلم کی کہانی ورلڈ ہپ ہاپ ڈانس چمپئن شپ کے گرد گھوم رہی ہے جس میں دس گانے اور ڈانس سیکوئنس شامل ہیں، ڈانس اور ایکشن سے بھر پور یہ فلم اس سال 19جون کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔