پاکستان کرکٹ کے حال کا ذمہ دار ناقص سسٹم ہے ‘ عمران خان

جمعرات 23 اپریل 2015 11:16

پاکستان کرکٹ کے حال کا ذمہ دار ناقص سسٹم ہے ‘ عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کی وجہ ملک میں موجود ناقص ڈومیسٹک سسٹم کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے پاکستان ٹیم کو بنگلہ دیش سے اس طرح شکست ہوگی ‘جب تک پی سی بی میں سفارش کی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی رہیں گی پاکستانی کرکٹ کا یہی حال رہے گا ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ پاکستانی ٹیم کو اس طرح شکست ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کے سسٹم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں صرف چھ ٹیمیں ہوتی ہیں اور ہمارے پاس 20 ہیں، ایسی صورت حال میں بہتر ٹیلنٹ کیسے سامنے آئیگا۔سابق کپتان نے کہا کہ جب تک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں سفارش کی بنیاد پر بھرتیاں ہوتی رہیں گی پاکستان کرکٹ کا یہی حال رہے گا۔کپتان اظہر علی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نئے کپتان سے فوری طور پر امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ ٹیم کو فوراً اٹھادیگا۔

متعلقہ عنوان :