بینظیر دلبرداشتہ ہوکرزرداری سے طلاق لینا چاہتی تھیں: ذوالفقار مرزا

جمعرات 23 اپریل 2015 11:22

بینظیر دلبرداشتہ ہوکرزرداری سے طلاق لینا چاہتی تھیں: ذوالفقار مرزا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو دلبرداشتہ ہوکر ان سے طلاق لینا چاہتی ہیں اور ہم نے جھوٹ بول کر معاملہ رفع دفع کروایا۔

(جاری ہے)

ذولفقار مرزا نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت کے کرپٹ ترین آدمی آصف علی زرداری تھے سب سے زیادہ کرپشن آصف زرداری نے کی ہے اگر پچاس آدمی 6 ماہ تک حساب لگائیں تو تب بھی ان کے اثاثوں کا احاطہ نہیں کرپائیں گے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ زرداری کو خود بھی پتہ نہیں ہے کہ ان کی جائیداد کتنی اور کہاں کہاں ہے اور کس بینک میں اور کون سے بینک میں کتنے پیسے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں دوسرے نمبر پر زرداری کی بہن فریال تالپور رہیں جس نے بھائی کے آشیرباد سے سندھ سمیت وفاق کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے جبکہ تیسرے نمبر پر شرجیل میمن ہیں جس نے اب تک 5 ارب روپے کا مال بنالیا ہے۔

متعلقہ عنوان :