پائیریٹس آف دی کیریبیئن کے سلسلے کی نئی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

جمعرات 23 اپریل 2015 11:27

پائیریٹس آف دی کیریبیئن کے سلسلے کی نئی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) معروف ہالی ووڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز پائیریٹس آف دی کیریبیئن سلسلے کی اگلی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیاجس میں ایک بار پھر سے جانی ڈیپ لیجنڈنری کردار کیپٹن جیک اسپیرو کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اور راہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اور جیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ 250ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی کامیڈی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن ، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 7جولائی 2017کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :