سلمان خان صحت یاب ہوگئے، فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی

جمعرات 23 اپریل 2015 11:57

سلمان خان صحت یاب ہوگئے، فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) بالی ووڈ سٹار سلمان خان صحت یاب ہوگئے، فلم کی عکس بندی دوبارہ شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان کام کی زیادتی کے باعث بیمار ہوگئے تھے انہیں کان کا انفکشن اور سانس کی تکلیف ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں فلم بجرنگی کی شوٹنگ معطل کرنا پڑ گئی تھی لیکن اب صحت یابی کے بعد وہ بجرنگی بھائی جان کی عکس بندی میں پھر سے مصروف ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سنیل لولا کی فلم بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے مد مقابل کرینہ کپور خان جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ ان کے علاوہ نواز الدین صدیقی بھی شامل ہیں۔ فلم 16جولائی2015 کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :