ورلڈ سنوکر چیمین شپ ،رونی اوسولیوان کی دوسرے رائونڈ میں رسائی

جمعرات 23 اپریل 2015 12:03

ورلڈ سنوکر چیمین شپ ،رونی اوسولیوان کی دوسرے رائونڈ میں رسائی

شفیلڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل۔2015ء) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں انگلینڈ کے رونی اوسولیوان دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں جاری ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں انیس فریمز پر مشتمل مقابلوں میں انگلینڈ کے رونی اوسولیوان ہموطن کریگ سٹیڈمین کو دس، تین فریمز سے زیر کرکے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ویلز کے میتھیو سٹیونز نے اپنے ہموطن مارک ولیمز کیخلاف دس، دو فریمز سے کامیابی حاصل کرلی۔ ایک اور میچ میں شمالی آئرلینڈ کے مارک ایلن نے ویلز کے ریان ڈے کو دس، تین فریمز سے قابو کرلیا۔ ادھر چین کے ڈیانگ جنہوئی نے انگلینڈ کے مارک ڈیوس کو سات کے مقابلے میں دس فریمز سے مات دے دی ۔

متعلقہ عنوان :