معطل سکواش کھلاڑی لی چونگ وائی کی ملائیشین ایوارڈ کیلئے نامزدگی

جمعرات 23 اپریل 2015 12:13

معطل سکواش کھلاڑی لی چونگ وائی کی ملائیشین ایوارڈ کیلئے نامزدگی

کوالالمپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل۔2015ء) بیڈمنٹن کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی لی چونگ وائی کو ملائیشیا میں 2014ء کے بہترین سپورٹس مین ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا حالانکہ دو مرتبہ کے اولمپک سلور میڈلسٹ کو بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے ڈوپنگ سے متعلق فیصلے کا انتظار ہے ۔ 32 سالہ پلیئر معطلی کے بعد غیر فعال ہونے کے سبب رینکنگ میں تیسویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جن کو کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ گولڈ میڈلسٹ ہفیفی منصور اور ڈائیونگ میں طلائی تمغہ جیتنے والے اوئی زے لیانگ کے علاوہ ایشین گیمز کے کراٹے میں گولڈ میڈل یافتہ لم چی وائی سے سخت مقابلہ درپیش ہے ۔