جب بھی میری پسند کی کوئی فلم بنے گی تو ضرور کام کروں گا‘سعود

جمعرات 23 اپریل 2015 12:14

جب بھی میری پسند کی کوئی فلم بنے گی تو ضرور کام کروں گا‘سعود

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) فلم سٹار سعودنے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوا‘ جب بھی میری پسند کی کوئی فلم بنے گی تو ضرور کام کروں گا‘ ہر وقت فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا گو رہتا ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران سعود نے کہا کہ میں آج کل زیادہ وقت ٹی وی ڈراموں کو دے رہا ہوں اور کبھی بھی فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہو سکتا جیسے ہی مجھے کوئی اچھی فلم جو میری سوچ کے مطابق ہوئی ملی تو یقینا میں کام کروں گا اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ شائقین آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا معیاری ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :