خلیجی نشریاتی ادارے ”الجزیرہ “ کی بھارت کی طرف سے چینل کے سنسر شپ کی شدید مذمت

جمعرات 23 اپریل 2015 12:24

خلیجی نشریاتی ادارے ”الجزیرہ “ کی بھارت کی طرف سے چینل کے سنسر شپ کی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) خلیجی نشریاتی ادارے ”الجزیر“ہ نے بھارت کی طرف سے چینل کے سنسر شپ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پابندی غیر مناسب ہے ‘ مقصد ہماری عالمی خبروں اور پروگراموں سے بھارتی ناظرین کو محروم کر نا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق الجزیرہ انگلش کے منیجنگ ڈائریکٹر ال انستے نے کہا کہ پابند ی غیر مناسب ہے اس کا مقصد ہماری عالمی خبروں اور پروگراموں سے بھارتی ناظرین کو محروم کرنا ہے۔

چینل نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ساتھ جاری ایشوز میں یہ تازہ ترین ہے۔کئی سالوں سے بھارت ان کے صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا ہے ہم کسی بھی دوسرے ملک کی طرح بھارت کو دکھاتے ہیں جس میں مثبت اور منفی، انسانیت، اور تنوع کے پہلو پیش کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں میڈیا پر سنسرشپ کے بارے رپورٹ دیتے ہوئے الجزیرہ نے لکھا کہ اس سے قبل ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کے حوالے سے بنائی گئی بی بی سی کی دستاویزی فلم پر بھی پابندی عائد کی گئی یہ دستاویزی فلم دسمبر 2012ء میں نئی دہلی میں ایک چلتی بس میں اجتماعی زیادتی اور تشدد کے بعد برہنہ حالت میں بس سے پھینک دی جانے والی لڑکی سے متعلق تھی،2011ء میں اکانومسٹ میگزین کے سرورق پر بھی کشمیر کا نقشہ شائع کیا گیا تھا جس پر بھارتی حکومتی اعتراض کے بعد اس میگزین کی 28 ہزار کاپیوں پر نقشے میں اعتراضات والی جگہوں پر سفید اسٹیکر چسپاں کیے گئے تھے اور تب اسے فروخت کرنے کی اجازت ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق چینل نے کشمیر کے نقشے میں کچھ علاقوں کو پاکستان اور چین کا حصہ دکھایا۔بھارت میں الجزیرہ ٹی وی پر نیلے رنگ کی اسکرین پر جلی حروف میں لکھا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے حکم پر یہ چینل اب دستیاب نہیں چینل نے نقشے 2013اور 2014 میں مختلف پروگرامو ں میں دکھائے جس میں کشمیر کو بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کا حصہ دکھایا گیا۔

بھارتی حکام کی طرف سے اس نشاندہی کے بعد22ستمبر2014میں چینل نے یہ یقین دہانی کرائی کہ کشمیر کی تمام سرحدوں کو مختلف نقاط اور مختلف رنگ سے واضح کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے، تاہم دونوں ہی سارے علاقے کے دعویدار ہیں اور دو مرتبہ 1947 ء سے تقسیم ہند کے بعد سے اس کے کنٹرول پر دو بارجنگ ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :