ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو ضلع بدین میں سیاسی طور پر تنہا کرنے کیلئے پیپلز پارٹی نے نئے پلان پر عمل شروع کردیا

جمعرات 23 اپریل 2015 13:16

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو ضلع بدین میں سیاسی طور پر تنہا کرنے کیلئے پیپلز ..

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو ضلع بدین میں سیاسی طور پر تنہا کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے نئے پلان پر عمل شروع کردیا۔

(جاری ہے)

اس پلان کے مطابق پہلے مرحلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جو کہ پی پی سندھ کے صدر بھی ہیں نے پی پی ضلع بدین کے صدر ڈاکٹر سکندر مندھرو کو ہٹا کر ان کی جگہ مرزا مخالف سردار کمال خان چانگ کو صدر جبکہ ڈاکٹر عزیز میمن کو ضلعی جنرل سیکریٹری مقرر کرنے کے بعد ضلع بدین کے پانچوں تحصیلوں بدین، ٹنڈو باگو، گولارچی، ماتلی اور تلہار کی باڈیاں بھی تحلیل کردی ہیں جن میں اکثریت مرزا حامیوں کی تھی۔

اس کے علاوہ ضلع بھر میں پی پی کی ذیلی تنظیموں کی باڈیاں بھی توڑ کر پی پی یوتھ ونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری جوکہ ذوالفقار مرزا کے قریبی ساتھی تھے کو ہٹا کر مرزا مخالف نادر خواجہ کو یوتھ ونگ سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی باڈیاوں میں مرزا مخالفین کو منتخب کیا جائے گا۔