قومی ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے سمر کیمپ لگایا جائے گا۔راؤ ظفر سعید راجپوت

جمعرات 23 اپریل 2015 13:34

قومی ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے سمر کیمپ لگایا جائے گا۔راؤ ظفر سعید راجپوت

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے صدر اور ڈویژنل کورآرڈی نیٹر راؤ ظفر سعید راجپوت نے کہا ہے کہ قومی ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے سمر کیمپ لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع حیدرآباد کے چھوٹے بچوں کو ہاکی سے متعلق ٹریننگ دینے کیلئے ٹنڈو جام کے پولیس گراؤنڈ میں مٹی سے سمر کیمپ لگایا جائے گا جوکہ ایک ماہ تک جاری رہے گا اس کیمپ میں 5 سال سے 10 سال تک کے بچوں کو ہاکی سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی او رکھلاڑیوں کو ہاکی سمیت کٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کا مقصد بچوں کو قومی کھیل ہاکی سے متعلق ٹریننگ وآگاہی فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :