پولی کلینک ، پمز میں 5 کروڑ روپے کا گھپلا، وزارت کیڈ نے نوٹس لے لیا

جمعرات 23 اپریل 2015 13:37

پولی کلینک ، پمز میں 5 کروڑ روپے کا گھپلا، وزارت کیڈ نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) وزارت کیڈ نے پولی کلینک اور پمز میں میڈیکل سٹور میں 5 کروڑ روپے گھپلے کا نوٹس لے لیا ہے اور اعلی پیمانے پر تحقیقات کر کے ذمہ دار کرپٹ ڈاکٹروں کے تعین کا فیصلہ کیا گیا ہے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری کیڈ خالد حنیف نے کہا کہ پولی کلینک اور پمز میں کرپٹ عناصر کا صفایا کر دیا جائے گا ۔

ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو مفت دوائیوں میں کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پولی کلینک نے ڈاکٹروں کی 39 دنوں کی ہڑتال کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے کی دوائیاں غریبوں کے نام پر نکال کر مارکیٹ میں فروخت کیں ۔ پمز کے سی ای او نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی دوائیوں غبن کی ہیں جبکہ پولی کلینک کے آفس بلڈنگ میں ڈیڑھ دو کروڑ اڑا دیئے گئے ہیں ۔

سیکرٹری کیڈ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں کرپشن عروج پر ہے جس کو ختم کیا جائے گا اور کرپٹ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ پولی کلینک کا میڈیکل سٹور کا انچارج اس بڑے گھپلے میں ملوث ہے جبکہ پمز کے ڈسپنسری کے انچارج نے ریکارڈ کو آگ لگا دی ہے اس پورے معاملات کی تحقیقات شروع ہیں ۔