پی سی بی انٹر ریجنل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں انتظامیہ کی غفلت

جمعرات 23 اپریل 2015 13:58

پی سی بی انٹر ریجنل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں انتظامیہ کی غفلت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) پی سی بی انٹر ریجنل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب کھانے کے وقفے پر کھلاڑیوں اور امپائروں کو لنچ نہ مل سکا اور وہ لنچ کے بغیر گراؤنڈ سے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل بینک کمپلیکس میں زون ایک اور زون تین کے میچ میں وقفے پر سپلائر کھانا گراؤنڈ نہ پہنچا سکا جب کافی دیر گزرنے کے بعد کھانا آیا تو امپائرز طاہر رشید ، امتیاز اقبال اور فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کھانا کھائے بغیر گراؤنڈ میں چلی گئی جبکہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے کھانے سے بھرپور انصاف کیا چائے کے وقفے پر امپائروں اور فیلڈنگ سائیڈ نے بچے ہوئے کھانے پر گزارہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :