ٹنڈو محمد خان کے مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم فراہم کی جارہی ہے،پیر معصوم جان سرہندی

جمعرات 23 اپریل 2015 15:12

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر اور انکم سپورٹ پروگرام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین پیر معصوم جان سرہندی نے کہاہے کہ ضلع بھر کے مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم فراہم کی جارہی ہے اور جو مستحقین رہ گئی ہیں وہ سروے کرنے کے بعد ان کے نام درج کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ٹنڈومحمدخان کی آفیس کا دورہ کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، پیر معصوم جان سرہندی نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کی بلا امتیاز خدمت کررہی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے روڈ، بجلی ، صحت کے مراکز ، اسکول ، صاف پانی ، گیس ، مسافر خانہ اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ، انہوں نے کہاکہ ضلع کی مستحقین خواتین کی مدد کرنا ہماری اولین ذمیداری ہے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی مالی مدد کی جارہی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع بھر میں سروے مکمل کر کے مستحق خواتین کو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ان کی مدد کرے گی اور بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کرے گی اور بیروزگاروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے لون کی سہولت فراہم کریں گے ، اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرا م ٹنڈومحمدخان کی آفیسر میڈیم نویدہ ارم وارسی ، نجیب بروہی ، لطیف لغاری ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میر حسن ملاح ، نثار کھوسو ،اے ڈی پرہیاڑ ، لیاقت قریشی ، اصغر مغل اور دیگر بھی موجو دتھے ۔