ٹنڈومحمدخان، دیھ فتح پو رسے ایک شخص چوری کرتے ہوئے گرفتار

جمعرات 23 اپریل 2015 15:13

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) ٹنڈومحمدخان کی دیھ فتح پو ر کے گاؤں بہادر خاصخیلی میں چوری کرتے ہوئے گاؤں والوں نے ایک شخص دلبر خاصخیلی کو پکڑ کر تعلقہ پولیس کے حوالے کردیا تعلقہ پولیس کے مطابق ملزم سے ایک عدد پستول برآمد کرنے کے الزام میں قلم تیراڈی اور چوری کا مقدمہ درج کر کے چالان کردیا ہے ۔