برطانیہ میں بھارتی نژاد کروڑ پتی چوری کرتے پکڑا گیا،12 ماہ کمیونٹی سروس ،600 پاؤنڈ جرمانے کی سزا

جمعرات 23 اپریل 2015 15:18

برطانیہ میں بھارتی نژاد کروڑ پتی چوری کرتے پکڑا گیا،12 ماہ کمیونٹی سروس ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک بھارتی نژاد کروڑ پتی رونن گھوش دکان سے معمولی مالیت کی چیزیں چوری کرتے پکڑا گیا، عدالت نے چوری پر12 ماہ کی کمیونٹی سروس کی سزا سنا دی۔عالمی میڈیا کے مطابق رونن گھوش برمنگھم میں واقع ٹیسکو کے سٹور سے سودا سلف خریدنے گیا جہاں اس نے گوشت کے تھیلے اور شراب چوری کرنے کی کوشش کی جس کی مالیت محض دو سو پاؤنڈ تھی۔

(جاری ہے)

اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ رونن گھوش کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ برطانیہ کی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ پاؤنڈ سالانہ کمانے والی ری سائیکلنگ کمپنی کا مالک ہے جسے سٹور کے سیکیورٹی کیمروں نے چوری کرتے ریکارڈ کیا۔ رونن گھوش سولی ہل میں ساڑھے پانچ لاکھ پاؤنڈ کے بنگلے میں رہتا ہے۔ برمنگھم کی عدالت نے چوری پر اسے12 ماہ کی کمیونٹی سروس اور600 پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ عنوان :