’نسل پرست‘ اشتہار، ایشوریا پر تنقید

جمعرات 23 اپریل 2015 16:33

’نسل پرست‘ اشتہار، ایشوریا پر تنقید

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل2015ء)زیورات کے ایک اشتہار کے حوالے سے ایشوریا رائے بچن کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اشتہار میں ایک بچہ ان کے پیچھے ایک چھتری لیے کھڑا ہے۔ اس طرح سماجی فرق کو اشتہار میں نمایاں کرکے پیش کرنے پر سماجی رہنما شدید احتجاج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اشتہار میں تصویر کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس اشتہار کی مخالفت کرنے والوں نے، جن میں ہندوستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے کمیشن کی سابق صدر بھی شامل ہیں، اداکارہ کو اس سلسلے میں ایک کھلا خط تحریر ہے، ان لوگوں کا خیال ہے کہ اس اشتہار سے چائلڈ لیبر کو فروغ ملے گا۔