انتقام بوائے فرینڈ سے مگر غصہ ایپل پر

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 23 اپریل 2015 18:35

انتقام بوائے فرینڈ سے مگر غصہ ایپل پر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اپریل۔2015ء)غصے میں بھری لڑکی نے بوائے فرینڈ سے انتقام لینے کے لیے اس کی ساری ایپل ڈیوائسز پانی میں پھینک کر خراب کر دی۔ لڑکی کو معلوم ہوا کہ اس کی غیر موجودگی میں اس کا بوائے فرینڈ دوسری لڑکی سے بھی ملتا ہے۔

(جاری ہے)

غصے سے بھری لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی تمام ایپل ڈیوائسز جمع کی اور انہیں غرق کر دیا۔ ان ڈیوائسز میں ایک آئی میک، ایک آئی پیڈ، دو آئی فون اور دو میک بک شامل تھیں۔ لڑکی نے ان ڈیوائسز کو جھاگ سے بھرپور پانی میں ڈالا، ان کی تصاویر بنائی اور ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کر کے دنیا کو اپنے انتقام سے آگاہ کر دیا