Live Updates

این اے 246 ضمنی الیکشن، کریم آباد میں ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں نے تحریک انصاف کے دفتر پر دھاوا بول دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 اپریل 2015 18:36

این اے 246 ضمنی الیکشن، کریم آباد میں ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں نے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 اپریل 2015 ء) این اے 246 ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد کریم آباد میں تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے کارکنان کے درمیان شدید کشیدگی شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں تحریک انصاف کے الیکشن آفس پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے دھاوا بول دیا گیا جس کے باعث تحریک انصاف کے کارکن آفس میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں نے تحریک انصاف کا پرچم بھی نذر آتش کردیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات