نیسلے پاکستان نے 31مارچ 2015 ء کو مکمل ہونے والی سہ ماہی کی اپنی مجموعی آمدنی میں 76.7فیصد کا اضافہ کیا

جمعرات 23 اپریل 2015 20:54

نیسلے پاکستان نے 31مارچ 2015 ء کو مکمل ہونے والی سہ ماہی کی اپنی مجموعی ..

کراچی() نیسلے پاکستان نے 31مارچ 2015 ء کو مکمل ہونے والی سہ ماہی کی اپنی مجموعی آمدنی میں 76.7فیصد کا اضافہ کیا۔ نتائج کا اعلان نیسلے پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے اختتام پر کیا گیا۔غذا اور مشروب کے شعبے میں دُنیا کے سب سے بڑے ادارے کی پاکستانی سبسڈیئری نیسلے پاکستان نے2014 ء کی آخری سہ ماہی میں مستحکم مالیاتی کارکردگی کے مظاہرے کے بعد 2015 ء کی پہلی سہ ماہی میں دوبارہ حوصلہ بخش نتائج پیش کیے ہیں۔

مُلک کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال کے باوجود نیسلے پاکستان اپنی مجموعی آمدنی میں تقریبًا 1.3بلیَن روپے کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔علاوہ ازیں، ادارے کی آمدنی فی شیئر ، جو 2014 کی پہلی سہ ماہی میں 45.83روپے فی شیئر تھی، 2015 ء میں بڑھ کر 81.01روپے فی شیئر ہوگئی۔

(جاری ہے)

سیلز کی مد میں نیسلے پاکستان کی آمدنی 25 بلیَن روپے ہے جو گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 5.6فیصد زیادہ ہے۔

موجودہ برآمداتی سیلز آمدنی1.5بلیَن روپے ہے۔Grossمنافع کی سطح میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 810 bps کا اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ موسمِ سرما کی طوالت تھی جس سے دودھ کی پیداوار اور تازہ دودھ کی مستحکم قیمتوں پر مثبت اثر پڑا۔ نیسلے پاکستان کا نیٹ منافع بعد از ٹیکس 3.6بلیَن روپے ہے جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 76.7فیصد زیادہ ہے۔2015ء کے آغاز میں ہی ایسے حوصلہ بخش اعداد و شمار کی بنیاد پر نیسلے پاکستان پائیدار ترقی اور اپنی مصنوعات کی مانگ کی بدولت پاکستان کی قومی معیشت کے ساتھ مثبت نظریاتی سطح سے ہم آہنگ ہے۔

متعلقہ عنوان :