سکھر، میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ آفس سے ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی

جمعرات 23 اپریل 2015 22:09

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) میونسپل کارپوریشن سکھرکے ملازمین کا تنکواہیں نہ ملنے پر احتجاج بلدیہ آفس سے ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نعرے بازی تنخواہیں فوری ادا کرنیکامطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن سکھرکی اسٹاف ورکرز یونین ( سی بی اے) کے زیر اہتمام سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی بڑی تعداد نے بلدیہ سکھرسے ڈی سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکأ نے نعرے بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 14ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں اگر تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو 27اپریل کو دفاتر کی تالابندی کرکے تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو 27اپریل کو دفاتر کی تالہ بندی کرکے تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رہیگا۔