ایم کیو ایم کے کارکنان کا جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں جیت کا جشن

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 اپریل 2015 22:10

ایم کیو ایم کے کارکنان کا جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں جیت کا جشن

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23 اپریل 2015 ء) ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں جیت کا جشن منایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں اب تک کے سامنے آنے والے نتائج میں ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید کی برتری کے بعد جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد جشن میں شرکت کیلئے جناح گراوَنڈ پہنچ رہی ہے۔ اس وقت جناح گراوَنڈ میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے جن کی جانب سے ایم کیو ایم کی جیت کی خوشی میں گیت گا ئے جارہے ہیں اور نعرے لگائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :