این اے246میں تحریک انصاف کے امیدوارعمران اسماعیل کو انتخابی مہم کے بعد پولنگ والے دن بھی گو عمران اسماعیل گو کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا

جمعرات 23 اپریل 2015 22:33

این اے246میں تحریک انصاف کے امیدوارعمران اسماعیل کو انتخابی مہم کے بعد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) این اے246میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعمران اسماعیل کو انتخابی مہم کے بعد پولنگ والے دن بھی گو عمران اسماعیل گو کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا۔

(جاری ہے)

این اے 246 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو ایک بار پھر مخالفین کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا، انتخابی دنگل کے دوران عمران اسماعیل سٹی ماڈل اسکول ایف بی ایریا پہنچے تو ایم کیوایم کے کارکنوں نے اْن کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر وہ دورہ مکمل کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔انتخابی مہم کے دوران بھی عمران اسماعیل ایف بی ایریا میں دو بار نہاری کھانے گئے لیکن وہاں بھی ایم کیوایم کے کارکنان نے گو عمران اسماعیل گو کے نعروں سے استقبال کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :