لاہور ہائیکورٹ نے ممکنہ پو لیس مقابلے کیخلاف درخواست سے شہبا زشر یف اور راناثناء اﷲ کے نام خارج کر نے کی در خواست مستر دکر دی

جمعرات 23 اپریل 2015 22:53

لاہور ہائیکورٹ نے ممکنہ پو لیس مقابلے کیخلاف درخواست سے شہبا زشر یف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو ممکنہ پو لیس مقابلے میں مارے جانے کے خلاف دائردرخواست پر حبس بیجا میں رکھے شخص کو بازیاب کر نے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے وزیر اعلی شہبا زشر یف اور سابق وزیر قانون راناثناء اﷲ کے نام در خواست سے خارج کر نے کی سر کاری وکیل کی استدعا کو مستر د کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی اور درخواست گزار دانیال نوید نے موقف اختیار کیا کہ اس کے قریبی عزیز کو پو لیس نے حبس بیجا میں رکھا ہے اور خدشہ ہے کہ اسکو وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف اور رانا ثناء اﷲ کی ہدایت پرپو لیس مقابلے میں ماد دیا جائے ئیگا جبکہ ایس پی سی آئی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ نوید پو لیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں مگر تاحال پو لیس کی حراست میں نہیں جبکہ عدالت نے وزیر اعلی شہبا زشر یف اور سابق وزیر قانون راناثناء اﷲ کے نام در خواست سے خارج کر نے کی سر کاری وکیل کی استدعا کو مستر د کر دیاعدالت نے سی پی او فیصل آباد کو نوید عرف زائد کو بازیاب کراکے 27اپر یل کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیدیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :