ایکشن فلم ’دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

جمعہ 24 اپریل 2015 11:19

ایکشن فلم ’دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ کی ایکشن ، کرائم اور تھرل سے بھرپور فلم دی ٹرانسپورٹر فرنچائز کی اگلی فلم ’دی ٹرانسپورٹرری فیولڈ‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار کیملے ڈیل میری کی فلم کی کہانی گزشتہ ٹرانسپورٹر فلموں کی طرح فرینک نامی ذہین اور ماہر ڈرائیور کے گِرد گھوم رہی ہے جسے معاوضے کے عوض خطرناک ٹاسک سونپ دیا جاتا ہے اور وہ اپنی جان پر کھیل کر بھی اپنا مشن پورا کرتا ہے۔

لوک بیسن اور مارک گوا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم میں فرینک کا مرکزی کردار نبھانے والے ہالی وڈ داکار جیسن اسٹیتھم کے بجائے ایڈ سیکرن ادا کر رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لائن چیبونل، لین کدری جا، ٹاٹائینا راجوک اورریڈری جوا شامل ہیں۔ 40ملین ڈالر کی لاگت سے فرنچ چائینزسنیماء کے باہمی اشتراک سے مکمل ہونیوالی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم 4 ستمبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :