محمد علی کلے کے ہم پلہ باکسر ہوں ، فلائیڈ مے وید ر

جمعہ 24 اپریل 2015 11:45

محمد علی کلے کے ہم پلہ باکسر ہوں ، فلائیڈ مے وید ر

لاس ویگاس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اپریل۔2015ء) امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے خود کو عظیم باکسر محمد علی کلے کے ہم پلہ قرار دے دیا ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ میں نہ صرف اْتنا اچھا ہوں جتنا کہ محمد علی تھے بلکہ ورلڈ کے عظیم ترین باکسر سے بھی بہتر ہوں۔

(جاری ہے)

میرا ہر طرح کی خامیوں سے پاک کیریئر اور مقابلوں کا اب تک کا ریکارڈ میرے دعوے کو درست ثابت کرنے کیلئے کافی ہے ۔مے ویدر نے کہامیں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اس کھیل میں میں نے اتنا ہی کچھ حاصل کیا ہے ، جتنا کہ محمد علی نے کیا تھا، کسی بھی شخص کیلئے میرے جیسا ہونا مشکل ہو گا۔