فرانس کی اینی میٹڈ فلم’دی لٹل پرنس‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعہ 24 اپریل 2015 11:47

فرانس کی اینی میٹڈ فلم’دی لٹل پرنس‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) فرانس کی اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،اینی میٹڈ فلموں کے شائقین کیلئے فرانسیسی اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا، ہالی ووڈ فلم اسپنج باب اور کنگ فوپانڈا جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے ہدایتکار مارک اوسبورن کی یہ فلم 1947ء کے مشہور ناول دی لٹل پرنس سے ماخوذ ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آئے بچے پر مبنی ہے جو زمین پر کئی ایڈونچرکرتا ہے ، فلم میں پس پردہ آواز کا جادو لے روسبورن،راشل میک،جیمز فرینکو،میریون اور دیگر ہالی ووڈ فنکاروں نے جگایا ہے،ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم 29جولائی کو فرانسیسی سینماء گھروں جبکہ دنیا بھر میں بھی رواں سال ریلیز کی جائیگی۔