اداکارہ صوفیہ مرزا کو فوٹریس اسٹیڈیم میں شاپنگ کرنا مہنگی پڑ گئی

جمعہ 24 اپریل 2015 12:12

اداکارہ صوفیہ مرزا کو فوٹریس اسٹیڈیم میں شاپنگ کرنا مہنگی پڑ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) اداکارہ صوفیہ مرزا کو فوٹریس اسٹیڈیم میں شاپنگ کرنا مہنگی پڑ گئی ،پرستاروں کا ہجوم اکٹھا ہونے کے بعد شاپنگ کیے بغیر ہی گھر واپس راونہ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ صوفیہ مرزا فوٹریس اسٹیڈیم کے ایک بڑے سٹور میں شاپنگ کرنے گئی تھیں جہاں کچھ خواتین نے ان کو پہچان کر ان سے آٹو گراف لینے شروع کردئیے ۔خواتین کو آٹو گراف لیتے ہوئے دیکھ کر سٹور میں موجود دیگر کسٹمر زبھی صوفیہ مرزار کی طرف متوجہ ہوگئے اور ان سے آٹوگراف اور تصویریں بنانے کی فرمائش کرتے رہے ۔ ہجوم بڑھتا دیکھ کر صوفیہ مرزا اپنی سہیلی کے ہمراہ بڑی مشکل سے سٹور سے شاپنگ کیے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ کر واپس گھر راونہ ہوگئیں ۔