بارسلونا اوپن :رافیل نڈال کا سفر تیسرے راؤنڈ میں ختم

سیکنڈ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال کواٹلی کے فیبیوفوگنینی نے اپ سیٹ شکست سے دوچارکیا

جمعہ 24 اپریل 2015 19:24

بارسلونا اوپن :رافیل نڈال کا سفر تیسرے راؤنڈ میں ختم

بارسلو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) کلے کورٹ اسپیشلسٹ رافیل نڈال کا بارسلونا اوپن میں سفرتیسرے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا، دفاعی چیمپیئن کائی نیشیکوری کوار ٹرفائنل میں پہنچ گئے،بارسلونا میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سیکنڈ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال کواٹلی کے فیبیوفوگنینی نے اپ سیٹ شکست سے دوچارکیا، بگ ہٹنگ فوگنینی نے عالمی نمبرچارنڈال کواسٹریٹ سیٹس میں زیرکیا،فوگنینی نے اسپینش ٹینس اسٹارکیخلاف چھ چاراورسات چھ سی فتح سمیٹیتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، یہ فوگنینی کی رواں سال نڈال کیخلاف دوسری کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپیئن جاپان کے کائی نیشیکوری کولمبیا کے سانتیاگوگیرالڈوکوچھ دواورچھ ایک سے مات دے کرکوارٹرفائنل میں پہنچ گئے،تھرڈ سیڈ ڈیوڈ فیررنے سوئیڈن کے ایلیاس یمرکوچھ تین اورچھ چارسے زیرکرتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔