امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کل منصورہ میں نمازفجر ،مرکز اہلحدیث میں نماز ظہر پڑھائیں گے
مقامی ہوٹل میں علماء کنونشن سے خطاب کرینگے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے عشائیہ دیا جائے گا
جمعہ 24 اپریل 2015 19:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی ( ہفتہ) جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کی مسجد میں نماز فجر پڑھائیں گے۔ امام کعبہ کے منصورہ پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما استقبال کریں گے ۔ جماعت اسلامی کی قیادت امام کعبہ سے ملاقات بھی کر ے گی ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ کل ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے ۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کے مطابق امام کعبہ شیخ خالد الغامدی اتوار کے روز مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ کا دورہ کریں گے اور وہاں نماز ظہر کی امامت کریں گے۔بعدازاں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں علماء کنونشن سے خطاب کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں موجودگی کے دوران امام کعبہ جاتی امراء رائے ونڈ کا دورہ بھی کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.